ذی اثر
معنی
١ - رسوخ رکھنے والا، بااثر۔ "ذی اثر لوگ زمیندار یا جاگیر دار اپنی دولت کے بل بوتے پر انتخابات میں کامیاب ہو جاتے تھے۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٥٨:٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے دخیل کلمہ' ذی' کو عربی ہی سے مشتق اسم 'اَثَر' کے ساتھ ملانے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "مضامینِ فرحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں